ایپ میں نیا ڈیش بورڈ، بہتر سرچ آپشنز، شناختی کارڈ منسوخی کا تیز تر نظام شامل
فیسوں کی محفوظ آن لائن ادائیگی ، صارفین پورا اندراجی عمل موبائل پر مکمل کر سکیں گے
اسلام آباد(آئی این پی )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں اردو مینو کے ساتھ کئی نئے جدید فیچرز متعارف کرا دیئے۔رپورٹ کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز، آسان اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کیلئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.0.0 لانچ کر دیا ہے، جو پاکستان میں مقیم اور بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں دونوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ آن لائن ڈیتھ رجسٹریشن، چہرے کی بائیو میٹرک تصدیق، فیملی ریکارڈ تک رسائی ، نادرا سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ، اور اسمارٹ این آئی سی، سی آر سی اور ایف آر سی کی فیسوں کی محفوظ آن لائن ادائیگی شامل ہیں۔اب صارفین پورا اندراجی عمل اپنے موبائل فون پر ہی مکمل کر سکیں گے