بانی پی ٹی آئی سمجھتے تھے فیض حمید ہمیں بچا لے گا ، عبرتناک انجام دیکھ کر سب کو پیغام ملے گا
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل ووڈا نے کہا ہے نو مئی ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس کا زبردست قسم کا احتساب ہوا ہے ، یہ سمجھتے تھے فیض حمید ہمیں بچا لے گا ، عبرتناک انجام دیکھ کر سب کو پیغام ملے گا ۔ جنرل فیض حمید پر فرد جرم عائد ہونے پر رد عمل دیتے ہوے انہوں نے کہا ثابت ہوا طاقتور کا احتساب ایسے ہوتا ہے جیسے ایک عام آدمی کا ہوتا ہے ۔ ایسے فیصلوں سے پاکستان مستحکم ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کی آزمائش میں اضافہ ہو گا ۔ فیض حمید نے ثبوت اور گواہی دیدی تو اب بانی پی ٹی آئی کیسے بچے گا ۔ انہوں نے کہا چودہ دسمبر کو انکا سول نافرمانی کا پلان تھا ، تاہم اب انکے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ۔