سربمہر کی گئی دکان کھولنے پر4افراد کیخلاف مقدمہ درج

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)پیرافورس دیپالپور نے تعمیروطن مارکیٹ بصیرپورمیں لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر موبائل فون شاپ کوسربمہرکیا، دکان مالک کاشف نے والد عبدالستار،بھائیوں امیرحمزہ اورساجدکے ہمراہ سرکاری مہرتوڑکردکان کھول لی۔پیراکے استفسارپر انہوں نے کارسرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے اہلکاروں کودھمکیاں دیں۔انویسٹی گیشن افسرکی رپورٹ پربصیرپورپولیس نے چاروں باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔