بورے والا ( خصوصی رپورٹ) سربمہر عمارت کھولنے پر مالک کے خلاف پولیس سے رجوع کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق نقشہ فیس کی مد میں لاکھوں روپے کے ٹیکس ہیر پھیر کا انوکھا طریقہ کار سامنے آ گیا۔ ملتان کے رہائشی شہری نے اے بلاک میں زیر تعمیر عمارت کا جو نقشہ میونسپل کا رپوریشن دفتر میں جمع کروایا تعمیر اس نقشہ کے الٹ کی جا رہی تھی جس نقشہ پر تعمیر جاری تھی اس کے مطابق میو نسپل کارپوریشن کی فیس 43لاکھ روپے سے زائد بنتی تھی بلڈنگ انسپکٹر نے عمارت کو سیل کر دیا تو عمارت کے مالک نے سیل توڑ کر پھر تعمیر شروع کردی جس پر بلڈنگ انسپکٹر محمد ندیم نے تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس سے رجوع کر تے ہوئے بلڈنگ کے مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔