بجلی چوری پر4افراد گرفتار

 لاہور(خصوصی رپورٹ)سی ای او لیسکو کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ نے مصطفی آباد، للیانی اور مٹھو شاہ میں بجلی چوری پر 4 افراد گرفتار کرلئے۔ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی میلے اور اس سے منسلک بازار (جھولے ، عارضی دکانوں)کو دی جا رہی تھی۔ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔