نوازشریف سکولز آف ایمیننس ڈویڑن وائز فعال ہو رہے: وزیر تعلیم

 وزیر اعلیٰ نے طالبعلم کے ہاتھوں سے سکول کا افتتاح کروا کے مثال قائم کردی 
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے بچوں کو نوازشریف سکول آف ایمیننس کا تحفہ دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پنجاب میں تعلیم کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ نوازشریف سکولز آف ایمیننس ڈویڑن وائز فعال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ سٹیٹ آف دی آرٹ سکول آف ایمیننس کی صورت میں مریم نواز نے معیاری اور مفت تعلیم کا وعدہ پورا کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک طالبعلم کے ہاتھوں سے سکول کا افتتاح کروا کے مثال قائم کی ہے۔ ساہیوال ڈویڑن کے بعد، مریم نواز دیگر ڈویڑنز میں بھی خود جا کر سکول پراجیکٹ کا افتتاح کریں گی۔