روہت شرما کے ون ڈے کے مستقبل پر سوالات اٹھ گئے

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما کے ون ڈے کے مستقبل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما کی جانب سے صرف 26 رنز بنانے کے بعد بھارتی میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ 19 جولائی کو کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ون ڈے روہت شرما کے کریئر کا آخری میچ ثابت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال کو زیادہ مواقع دینا چاہتی ہے۔بھارتی سلیکٹرز نے روہت شرما کو آگاہ کر دیا ہے کہ انگلینڈ کے دورے کے بعد وہ مستقبل کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں اور اب ٹیم نئی قیادت اور نوجوان کھلاڑیوں کی جانب بڑھنا چاہتی ہے۔