خراب پرفارمنس کے باوجود کپتان روہت شرما ٹیم میں برقرار

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے خراب پرفارمنس کے باوجود کپتان روہت شرما ٹیم میں برقرار رہیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کوہلی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ جسپریت بمرا نائب کپتان ہوں گے۔روہت شرما اور ویرات کوہلی کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلنے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی تین ایک سے ہارنے کا ریویو ضرور ہو گا تاہم ٹیم میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔بھارتی بورڈ آفیشل نے کہا کہ اس وقت فوکس چیمپئنز ٹرافی پر ہے، ایک مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے۔