راچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیراحمد کی ملک بدری، برطانیہ اور پاکستان میں سفارتی تنازع

لندن/اسلام آباد (آئی این پی)راچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی ملک بدری کے معاملے پر برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا۔برطانوی ہوم سیکریٹری یوویٹ کوپر نے اشارہ دیا ہے کہ شبیر احمد کو واپس نہیں لیا گیا تو پاکستان پر ویزا پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی میں بات کرتے ہوئے یوویٹ کوپر نے کہا کہ برطانوی حکومت شبیر احمد کو ملک سے نکالنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کرے گی۔