وزیر صحت کا بیان ہے کہ نائٹ پارٹیوں کی وجہ سے ایڈز اور ایچ آئی وی پھیل رہا ہے، سہیل خورشید
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں کی بڑھتی تعداد اور ایڈز و ایچ آئی وی کے مریضوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری عبدالجبار کی درخواست پر سماعت کی، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل محمد سہیل خورشید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شیشہ کیفوں کی تفصیلات کیوں طلب کی جا رہی ہیں، جس پر وکیل نے مقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں شیشہ کیفوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے جہاں رات بھر پارٹیاں جاری رہتی ہیں۔