پاکستان کی افواج ہمارا فخر ہیں‘ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے ساتھ ہمارا محبت کا رشتہ ہے
کھڈیاں خاص میں ٹرین کے افتتاح پر عوام کا سمندر ہے ‘جب یونیورسٹی اور موٹر وے آئے گی‘کتنا بڑا اجتماع ہو گا
کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کھڈیاں خاص میں ٹرین کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ‘شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہے‘ہم 9 مئی کا دن آج تک نہیں بھولے ‘پاکستان کی افواج ہمارا فخر ہیں ‘ہندوستان نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو ہماری افواج نے اسے بھرپور جواب دیا ‘ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے ساتھ ہمارا محبت کا رشتہ ہے‘پاک فوج کے خلاف بیان دینے سے پہلے ہزار بار سوچیں ‘ہم عوام کی طاقت سے منتخب ہو کر آئے ہیں ‘آج صرف ٹرین کے افتتاح پر عوام کا سمندر ہے ‘جب یہاں یونیورسٹی اور موٹر وے آئے گی اس وقت کتنا بڑا عوامی اجتماع ہو گا سوچ کر دیکھیں