عمران خان موجودہ سسٹم کا حصہ بننے کیلئے بے تاب ہیں:جاوید لطیف

جنرل(ر) باجوہ کی پہلی ایکسٹینشن میں بھی نواز شریف کی حتمی منظوری شامل نہیں تھی
  ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو نواز شریف کو کردار ادا کرنے پر تیار کیا جانا چاہیے:لیگی رہنما
لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے   بانی پی ٹی آئی  عمران خان   آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں۔ایک انٹرویو میں   جاوید لطیف نے کہا    پی ٹی آئی   کے جیل سے باہر رہنمائوں  کے مفادات موجودہ سسٹم سے جڑے ہیں اورعمران خان  آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی نے سسٹم کو پائوں پر کھڑا کیا، جنرل باجوہ کی پہلی ایکسٹینشن میں بھی نواز شریف کی حتمی منظوری شامل نہیں تھی۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ  ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو نواز شریف کو کردار ادا کرنے پر تیار کیا جانا چاہیے۔