افغان مہاجرین کو کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی:ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی او آر کارڈ ہولڈر  مہاجرین کے انخلا ء پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی 
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی، جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ 30 جون تک افغانیوں کو وطن واپس جانا تھا، اس کے بعد مہاجرین کو کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی۔ سلام آباد ہائیکورٹ میں پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس نہ بھجوانے سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی   کے  سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔درخواست گزار کی جانب سے عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، اور حکومتی اقدامات کو کیس کے فیصلے تک روکنے کی استدعا کی۔جسٹس انعام امین منہاس نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جو پالیسی ہے عدالت اس میں مداخلت نہیں کرے گی