امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی، سپریم کورٹ کا فیصلہ

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی، سپریم کورٹ کا فیصلہ

امریکا میں سوشل میڈیا ایپ "ٹک ٹاک" پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 امریکی سپریم کورٹ نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق ٹک ٹاک کی کمپنی کو اپنے اکاؤنٹس امریکا میں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں امریکا میں ٹک ٹاک کے سترہ کروڑ سے زائد اکاؤنٹس متاثر ہوں گے۔ٹک ٹاک کے سی ای او نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس فیصلے کو واپس لے لے گی۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر سے ٹک ٹاک اور دیگر امور پر بات چیت ہو چکی ہے۔دوسری طرف، بائیڈن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک امریکی شہریوں کے لیے دستیاب رہے، مگر اس کے تحت امریکی ملکیت میں ہونے کی شرط رکھی ہے تاکہ قومی سلامتی کے حوالے سے تحفظات دور کیے جا سکیں۔