عمران خان کو بطور قیدی نمبر الاٹ

راولپنڈی(آئی این پی)عمران خان کو قیدی کے طور پر نمبر الاٹ کردیا گیا جب کہ بشری بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پانڈز کیس میں سزا سنائے جانے جانے کے بعد انہیں قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق جیل میں تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بشری بی بی کو خواتین بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کا ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔