ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان ایم او یو خوش آئند ہے:احسن اقبال

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان ایم او یو خوش آئند ہے، یہ  ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا‘اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی  ۔اسلام آباد میں  5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان ایم او یو خوش آئند ہے،اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی