قاسم خان، سلیمان خان پاکستان آنے کی تیاریاں

 قاسم خان اور سلیمان خان سال 2026 کے پہلے ماہ جنوری میں آئیں گے اور اپنے والد سے ملاقات کریں گے
دونوں بھائیوں نے پاکستانی ویزوں کے لیے درخواست جمع کروا دی ہیں توقع ہے کہ جلد ویزے جاری ہو جائیں گے
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان سال 2026 کے پہلے ماہ جنوری میں آئیں گے اور اپنے والد سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں بھائیوں نے پاکستانی ویزوں کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے اور توقع ہے کہ جلد ویزے جاری ہو جائیں گے۔قاسم خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان جانے کا پلان کررہے ہیں کیونکہ ہمیں اجازت مل چکی ہے اس ل لئے ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے امید ہے کہ جلد ہمیں مثبت جواب ملے گا۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے اپنے والد کی جیل میں قید پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہمارے والد کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور وہ تنہا قید میں ہیں اور ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ قاسم خان نے اپنی نانی کی حالیہ وفات کا ذکر بھی کیا جو عمران خان کے لیے ماں جیسا کردار ادا کرتی تھیں اور کہا کہ وہ اس بارے میں والد سے بات کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی نیوز چینل کے صحافی نے ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کو کسی ڈیل کے ذریعے رہائی کے لیے مشورہ دیں گے؟جواب دیتے ہوئے قاسم خان کا کہنا تھا اگر وہ کوئی ڈیل کر کے انگلینڈ میں رہ جائیں تو انہیں تکلیف ہوگی کہ انہوں نے ملک کو تباہی کے حوالے کر دیا۔ یہ ان کی زندگی کا مشن ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔سلیمان خان نے کا کہنا تھا کہ اْن کے والد سمجھوتہ کرنے والے نہیں ہیں، انہوں نے بین الاقوامی دباؤ کو تبدیلی کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔