را اور موساد کا 1980 سے جاری خفیہ تعاون اب باقاعدہ دفاعی اتحاد بن چکا،رپورٹ
نئی دہلی (آن لائن)*یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد: خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ * ایران پر اسرائیلی حملہ دراصل یہود و ہنود سازش کا شاخسانہ ہے،ایک رپورٹ کے مطابق را اور موساد کا 1980 سے جاری خفیہ تعاون اب باقاعدہ دفاعی اتحاد بن چکا، جس کا مقصد خطے میں بد امنی پھیلانا ہے ۔بھارت اور اسرائیل کا دفاعی گٹھ جوڑ اب صرف اسلحہ نہیں، بل کہ سائبر سکیورٹی اور انٹیلی جنس تک پھیل چکا ہے۔ دس سالوں میں، بھارت نے اسرائیل سے 2.9 بلین ڈالر مالیت کا فوجی ہارڈویئر جس میں ریڈار، نگرانی اور جنگی ڈرون اور میزائل درآمد کیے۔بھارت نے اسرائیلی ڈرونز (Heron UAVs)، Tavor رائفلز اور Spice-2000 بم گائیڈنس سسٹمز جیسے ہتھیار اپنے فوجی اثاثوں میں شامل کیے ۔آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق میں بھارتی افواج کی جانب سے اسرائیلی ساختہ HAROP ڈرونز اور ٹیکنالوجی کا استعمال اس گہرے اتحاد کا ثبوت ہے جو اسرائیل اور بھارت نے پاکستان کے خلاف تشکیل دیا ہے۔