گورنر سردار سلیم حیدر کا ایکوئٹی لاء چیمبر گلبرگ کا دورہ ،پرتپاک استقبال

شہزاد سعید چیمہ ایڈوکیٹ،ڈاکٹر الفرید نے معزز مہمان کو چیمبر کی غرض و غایت سے آگاہ کیا 
لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ایکوئٹی لاء چیمبر گلبرگ کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا جبکہ رائے راشد ،ملک صادق اور مصطفی چیمہ ایڈوکیٹ نے گرمجوشی سے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سردار فرید ظفر ،چوہدری عمر نزیر بیرسٹر حمزہ شاہد بٹر،جہانزیب جھانگیری،نوید احمد ایڈووکیٹ،کامل سلمان چیمہ،داؤد انور،مصطفی سعید چیمہ،حسنین،رائے نعیم اللہ،رائے راشد ،رائے میثم ،علی رانا ایڈووکیٹ، ملک فتح خان ٹوانہ،ملک صادق عباس اعوان،ملک تیمور لنگڑیال،حاکم چانڈیو، میر مختار احمد اور دیگر موجود تھے۔شہزاد سعید چیمہ ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر الفرید نے گورنر پنجاب کو گلدستہ پیش کیا اور معزز مہمان کو ایکوئٹی لاء چیمبر کی غرض و غایت سے آگاہ کیا گیا۔