این ڈی ایم اے کی 27 ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ

 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان الخدمت فانڈیشن کے تعاون سے بھیجی 7 ویں کھیپ ہے 
لاہور(آئی این پی)وزیراعظم  شہبازشریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  نے فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا  ۔یہ 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان الخدمت فانڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی 27 ویں کھیپ ہے۔امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا، روانہ کی گئی کھیپ میں کمبل، ترپال، کپڑے اور خواتین کیلئے ضروری سامان کی کٹس شامل ہیں، اب تک 27 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی کل امداد کا مجموعی وزن 2627 ٹن ہو چکا ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمان اور وزیر ہائو سنگ پنجاب میاں بلال یاسین تھے، تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران کے ساتھ حکومتی نمائندگان اور الخدمت فانڈیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔