الخدمت کے تعاون سے فلسطین کیلئے 24ویں امدادی کھیپ روانہ

  امدادی سامان میں راشن بیگز بشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں
لاہور(آئی این پی )وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کیلئے  مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر 24ویں امدادی کھیپ الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی۔امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔ روانہ کیے گئے امدادی سامان میں راشن بیگز بشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔اب تک 24 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2327 ٹن ہے۔