خیرپور(آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی قادن واری، ضلع خیرپور آمد ہوئی۔وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے مل کر کیک کاٹا۔محسن نقوی نے یو اے ای کے قومی دن پر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو دلی مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔