حالات کا اشاریہ 74.7، عوامی مشکلات کی عکاسی، مستقبل کے با رے میں اعتماد نسبتا مضبوط ہے
اسلا م آباد (آئی این پی)ملک میں صارف اعتماد اشاریہ 86.4 کی سطح پر موجود ہے جو کہ پچھلے سال اسی مدت میں 72.9 تھا جو عوامی اعتماد میں سال بہ سال نمایاں بہتری کا عکاس ہے۔گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان نے اپنی رپورٹ کہا کہ سہ ماہی بنیاد پر اشاریہ میں کمی کے باوجود مجموعی رجحان پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہے، مستقبل کا اشاریہ 98.2، احتیاط کے ساتھ امید برقرار ہے، موجودہ حالات کا اشاریہ 74.7, عوامی مشکلات کی عکاسی، مگر مستقبل کے بارے میں اعتماد نسبتا مضبوط ہے۔گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان نے کہا کہ 61.6 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اگلے چھ ماہ میں گھریلو مالی حالت بہتر یا کم از کم برقرار رہنے کی توقع ہے، گھریلو آمدن پر اعتماد مثبت، آمدن کا نیٹ انڈیکیٹر 108.1, 63 فیصد آمدن بڑھنے یا برقرار رہنے کی امید ہے۔