یوگنڈا: "ڈِنگا ڈِنگا" وائرس 300 افراد کو متاثر کر رہا ہے

یوگنڈا:

یوگنڈا کے ضلع بنڈی بوگیو میں "ڈِنگا ڈِنگا" نامی پُراسرار وائرس پھیلنے لگا ہے، جس کے باعث تقریباً 300 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بیماری خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو متاثر کر رہی ہے اور اس کے علامات میں بخار، جسم کا لرزنا یا تھرتھرانا شامل ہیں۔ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کییتا کرسٹوفر کے مطابق، اس بیماری کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا رہا ہے اور ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ جڑی بوٹیوں سے علاج کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے اور صحت حکام مخصوص طریقہ علاج استعمال کر رہے ہیں۔ڈاکٹر کییتا نے کہا کہ مریض عموماً ایک ہفتے کے اندر مکمل صحت یاب ہو جاتے ہیں، اور اب تک ضلع بنڈی بوگیو کے باہر کسی علاقے میں اس بیماری کے کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔