برف کی وجہ مقامی پیپر مل میں خرابی ،شہری پالتو جانوروں اور بچوں کو کھیلنے سے روکیں، وارننگ جاری
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست مین کے شہر رمفورڈ کے شہریوں نے ایک غیر معمولی موسمی واقعے کا تجربہ کیا، جب بھورے رنگ کی برف نے علاقے کو ڈھانپ لیا، جس کے بعد حکام نے خبردار کیا کہ اس برف کو کسی بھی صورت میں کھایا نہ جائے۔یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، برف کی یہ بھوری رنگت ایک مقامی پیپر مل میں خرابی کی وجہ سے ہوئی، جس نے سیاہ شراب فضا میں چھوڑ دی جو کہ کاغذ کی تیاری کے عمل کا ایک بائی پروڈکٹ ہے۔ کچھ نمونوں میں پی ایچ لیول 10ظاہر ہونے کے بعد حکام نے ابتدائی طور پر رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ برف کو چھونے سے گریز کریں، کیوں کہ یہ ایک الکلی بن چکی تھی اور جلد کی جلن کا باعث بن سکتی تھی۔