جرمن چانسلر کی مخلوط حکومت ختم، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

اولاف شولز اعتمادکاووٹ لینے میں ناکام رہے، انتخابات آئینی مدت سے 7ماہ قبل 23فروری 2025کو ہونگے 
 برلن(آئی این پی )جرمن چانسلر او لاف شولز اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے، جرمنی میں مخلوط حکومت ختم ہو گئی جبکہ قبل ازوقت انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔شولز نے مخلوط حکومتی اتحاد کے ٹوٹ جانے کے بعد وفاقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن شولز پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔جرمن چانسلر نے 733 نشستوں والے ایوان زیریں میں 207 قانون سازوں کی حمایت حاصل کی جبکہ 394 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیا اور 116 غیرحاضر رہے، اس طرح وہ جیتنے کے لیے درکار 367 کی اکثریت سے بہت پیچھے رہ گئے۔شولز کی ناکامی کے بعد جرمنی میں مخلوط حکومت ختم ہو گئی جبکہ انتخابات آئینی مدت سے 7 ماہ قبل 23 فروری 2025 کو ہونگے۔