وزیراعظم کا وفاقی وزراء کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا نوٹس

وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری  نے کابینہ ارکان کو خط تحریرکردیئے،حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیاہے اور کہا ہے کہ وزرا کی ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کی جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے،وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر نے کابینہ ارکان کو خط تحریر کئے ہیں جن میں وزیراعظم نے تمام وزراء کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔خط میںکہا گیا ہے کہ وزراء کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے، وزرا کی ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کی جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے، وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں