2گھرانے گیس چوری کرتے پکڑے گئے

 گیس چوری سنگین معاملہ ، اسکے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہیگی:حکام
دیپالپور(خصوصی رپورٹ) سوئی گیس حکام نے گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف جاری کریک ڈا ئون کو مزید تیز کرتے ہوئے دیپالپور کے نواحی گا ئوں کوئیکی بہاول میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو گھرانوں کی جانب سے مبینہ طور پر گیس چوری کا انکشاف کیا ہے۔ کارروائی سوئی گیس دیپالپور کے انچارج محمد عبدالباسط کی سربراہی میں ساجد علی اور دیگر ٹیم ممبران نے انجام دی۔سوئی گیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مبینہ گیس چوری کے طریق کار کا جائزہ لیا اور غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرنے والے دونوں گھروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق سوئی گیس حکام کو گیس چوری کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی، جس پر متعلقہ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گا ئوں کوئیکی بہاول کا دورہ کیا۔