پنجاب ریونیو اتھارٹی شہریوں کی سہولت، شفاف ٹیکس ادائیگی کیلئے سرگرم

 فوڈ چینز، ریسٹورنٹس اور کافی شاپس نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے 
ریسٹورنٹس، ہوٹلز یا دیگر مقامات سے خدمات لیتے وقت ڈیجیٹل رسید ضرور حاصل کریں 
 اگر کوئی بھی کاروباری ادارہ ڈیجیٹل یا کارڈ ادائیگی سے انکار کرے تو وہ شکایت درج کرائیں 
لاہور(آئی این پی ) پنجاب ریونیو اتھارٹی شہریوں کی سہولت اور شفاف ٹیکس ادائیگی کیلئے سرگرم ہو گئی ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور فوڈ چینز پر جانے والے صارفین کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔حکام کے مطابق فوڈ چینز، ریسٹورنٹس اور کافی شاپس نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق مذکورہ مقامات پر آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز یا مذکورہ بالا دیگر مقامات سے خدمات لیتے وقت ڈیجیٹل رسید ضرور حاصل کریں۔صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی مذکورہ کاروباری ادارہ ڈیجیٹل یا کارڈ ادائیگی سے انکار کرے تو وہ شکایت درج کرائیں جب کہ فراہم کردہ ڈیجیٹل رسید پر پی آر اے انوائس نمبر اور پی آر اے کیو آر کوڈ بھی موجود ہونا چاہیے۔