کوہستان سکینڈل، پشاور ہائیکورٹ کا ملزم کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور(آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان اسکینڈل میں نامزد ملزم مزمل خان کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روک دیا۔درخواست پر سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس بابر ستار نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل اشفاق احمد داد زئی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو کوہستان اسکینڈل میں ملزم نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اس کے والد کو بھی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے والد کو پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت دی ہے۔ ان کے مطابق والد کے کیس میں ملوث ہونے کے باوجود ضمانت ہوگئی