موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران عوام کی بھرپور شرکت حوصلہ افزا ہے،صدر زرداری

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے  موسم بہار شجرکاری مہم 2026 کے دوران عوام کی بھرپور شرکت حوصلہ افزا ہے۔ ان کاوشوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مون سون شجرکاری مہم 2026 کے تحت ملک بھر میں دو کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ میں اپنے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں، تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی تنظیموں اور مقامی آبادیوں سے التماس کرتا ہوں کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں ۔ مون سون شجرکاری مہم کے موقع پر پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر میں پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔