معرکہ حق نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں سیکریٹری گیریڑن گرین لاہور اطہر بھٹی نے شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایس ایف عرفان اصغر اور علا ئوالدین بھی موجود تھے۔چیمپئن شپ 20 اگست تک پنجاب اسکواش کمپلیکس اور لاہور گیریڑن گرین میں کھیلی جائے گی۔معرکہ? حق چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلے جاری ہیں، دونوں کٹیگریز کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔