جونیئر سکواش اوپن چیمپئن شپ پاکستان کی ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی

ماہ نور علی نے 11-7، 11-6 اور 11-6 سکورسے0-3 سے فتح اپنے نام کی،بھارتی کھلاڑی کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہ دیا
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ویمن اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں بھارت کی سیڈ 5 دیویانشی جین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے بڑی بہن ماہ نور علی نے کوالالمپور کے نیشنل اسکواش سینٹر میں جاری ملائیشیا جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہ دیا۔ماہ نور علی نے 0-3 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل فور میں رسائی پالی، ماہ نور علی نے 11-7، 11-6 اور 11-6 سے فتح اپنے نام کی۔