اسلام آباد (ویب ڈیسک):ملک میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ چار سرکاری پاور پلانٹس (IPPs) نے "ٹیک اینڈ پے" کی بنیاد پر کم نرخ پر بجلی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
اس سلسلے میں تمام آئی پی پیز نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔
نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیپرا میں اس حوالے سے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔
کن پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی متوقع؟
درخواست میں جن سرکاری پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی تجویز دی گئی ہے، ان میں شامل ہیں:
نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی
نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر شاہ
سینٹرل پاور جنریشن کمپنی
ناردرن پاور جنریشن نندی پور
عوام کے لیے خوشخبری؟
اگر نیپرا درخواست منظور کر لیتا ہے تو ان سرکاری IPPs سے حاصل کی جانے والی بجلی کے نرخ کم ہو سکتے ہیں، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے اور بجلی کے نرخوں میں عمومی طور پر کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔