منیٰ، عرفات ، مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ

 مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے وادی منیٰ، میدان عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔مکہ مکرمہ کے نائب گورنر سعود بن مشعل نے حج کی تیاری کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ وادی منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار میٹر مربع راستے کو سایہ دار بنایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں جبل الرحمہ میں 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کی پھوار والے پنکھوں کی تنصیب جاری ہے۔