عرفات منہاس جس طرح کھیلے وہ پاکستان کیلئے بہت اچھا سائن ہے: حسن نواز

 انگلینڈ دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں شمار ہوتی ہے، ہم بھی ٹاپ لیول کی ٹیموں میں آئیں گے،میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز نے کہا ہے کہ عرفات منہاس جس طرح کھیلے وہ پاکستان کے لیے بہت اچھا سائن ہے، کریڈٹ انہیں جاتا ہے، انگلینڈ دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں شمار ہوتی ہے، ہم بھی ٹاپ لیول کی ٹیموں میں آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں حسن نواز نے کہا کہ ذہن میں تھا کہ 320 تک اسکور کیا تو میچ جیت سکتے ہیں،وہ (حسن نواز) سیٹ تھے، لگتا تھا کہ 330 تک کرلیں گے لیکن بد قسمتی سے آؤٹ ہوگئے۔اپنے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے اپنی فٹنس کو بہتر کرنا پڑے گا کیونکہ انہیں لگ رہا تھا ریفلیکسز سلو ہوگئے ہیں، اس کو بہتر کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گیم کو بہتر کرنا ہے اور بڑی ٹیم کے خلاف پرفامنس دینی ہے۔ کوشش ہے وہ اس چیلنج کو پورا کریں۔