جب تک جان یا آزادی کو خطرہ نہ ہو اس وقت تک پولیس تحفظ کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا:ہائیکورٹ
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ ایسے جوڑے جو والدین کی مرضی کے خلاف اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں، وہ محض اس بنیاد پر پولیس تحفظ کا مطالبہ نہیں کر سکتے جب تک کہ ان کی جان یا آزادی کو حقیقی خطرہ لاحق نہ ہو۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ جسٹس سوربھ سریواستو نے ایک درخواست پر سماعت کے دوران سنایا، جو ایک شادی شدہ جوڑے شرِیا کیسروانی اور ان کے شوہرکی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ اس درخواست میں انہوں نے پولیس تحفظ اور اپنے رشتہ داروں کی مبینہ مداخلت سے بچا کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔