جوہرٹائون : گھر سے تین کروڑ مالیت کا سوناچوری،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم  رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق جوہرٹاون میں اسحاق کے گھر سے چور پوںے تین کروڑ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان میں ایک عورت بھی شامل ہے ملزمان نے شادی والے گھر سے 55 تولے سونا چوری کیا ہے ,ہنجروال میں ضیا سے 3لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل فون, نولکھا میں وقار سے 3 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاون شپ میں عارف سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں فرقان سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ مصری شاہ اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ باغبانپورہ ساندہ اور داتا دربار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔