وزیراعلی خیبرپختونخوا15 ستمبر کو لاہور جائیں گے‘کارکن بھرپور استقبال کریں گے‘پنجاب حکومت سہیل آفریدی کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے
بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔بونیر میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 14 ستمبر کو میانوالی سے سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے، سہیل آفریدی 14ستمبر کو میانوالی، فیصل آباد اور15 ستمبر کو لاہور جائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرامن اور آئین و قانون کے مطابق سٹریٹ موومنٹ کریں گے، پی ٹی آئی کارکن اپنے وزیراعلیٰ کا بھرپور استقبال کریں۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد پرامن طریقے سے آئیں گے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے اور پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جائے