بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے اپنے کھلاڑیوں کے نیٹ سیشنز کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز یا کلب کرکٹرز کے ساتھ تصاویر یا ویڈیوز بنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، دبئی میں بھارتی ٹیم کے پریکٹس سیشنز کے دوران پاکستانی کلب کرکٹرز جب نیٹ بولنگ کے لیے موجود ہوتے ہیں تو ان کے موبائل فون پہلے ہی لے لیے جاتے ہیں تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو نہ بنائی جا سکے۔ یہ موبائل فون اس وقت تک واپس نہیں کیے جاتے جب تک بھارتی ٹیم پریکٹس مکمل کر کے واپس نہ چلی جائے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن میں پاکستانی نیٹ بولرز بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے۔ BCCI نے سیکیورٹی اور رازداری کو بنیاد بناتے ہوئے یہ پابندی عائد کی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیصلہ مستقل ہے یا صرف جاری ایشیا کپ یا کسی مخصوص ایونٹ کے لیے عارضی نوعیت رکھتا ہے۔