کاربن کنٹرول اقدامات غیر مؤثر ،سموگ بڑھنے کاخدشہ

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کے بڑھتے خدشات کے باوجود کاربن کنٹرول اقدامات مؤثر ثابت نہ ہو سکے۔ محکمہ ماحولیات کی ڈرون سرویلنس سکواڈ کی تازہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرول گھاٹی، شریف پورہ اور داروغہ والا کے علاقوں میں رات کے وقت خفیہ طور پر ٹائر جلانے والے پلانٹس چلائے جا رہے ہیں۔ خفیہ چیکنگ کے دوران تازہ جلائے گئے ٹائروں اور تاروں کے شواہد بھی ملے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دن کے وقت یہ پلانٹس بند رہتے ہیں جبکہ رات کو ان کی سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں۔