امریکہ میں ننھے بچوں کی نماز کی نقل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکہ میں ننھے بچوں کی نماز کی نقل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکہ میں ایک پارک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ننھے بچے مسلمانوں کی طرح نماز ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

صارفین نے اس منظر کو بچوں کی معصومیت اور فطری جستجو کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔ماہرین نفسیات کے مطابق بچے عام طور پر اپنے اردگرد دیکھے گئے اعمال کی نقل کرتے ہیں اور کھیل کھیل میں بڑوں کی حرکات دہراتے ہیں۔ اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، یعنی خالص اور سادہ مزاج کے ساتھ، جیسا کہ کئی احادیث اور علما کی تشریحات میں ذکر ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف ممالک میں عوامی مقامات پر نماز کے حوالے سے بحث جاری ہے۔