امریکہ نے وینزویلا کے منشیات سمگلرز کی ایک اور کشتی تباہ کر دی3 ہلاک

صدر ٹرمپ کیحکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا 
برازیلیہ ، واشنگٹن (آئی  این پی )امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے وینزویلا سے تعلق رکھنے والی ایک اور ایسی کشتی کو نشانہ بنایا ہے جس میں مبینہ طور منشیات لے جائی رہی تھیں جبکہ وینزویلا کے صدر امریکی اقدام کو جارحیت قرار دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ امریکی فوج نے ڈرگ کارٹل کی ایک مبینہ کشتی کو نشانہ بنایا ہے جو امریکہ کی طرف آ رہی تھی۔یہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ کی جانب سے وینزویلا کی طرف سے آنے والی دوسری کشتی پر حملہ ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی اور واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا کہ کشتی میں منشیات لے جائی جا رہی تھیں۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج صبح میرے حکم پر امریکہ کے فوجی دستوں نے ساتھ کام کے علاقے میں شناخت کے بعد کارروائی کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے متشدد ڈرگ کارٹلز امریکہ اور بین الاقوامی سلامتی  کیلئے  خطرہ ہیں