حماس کے پاس جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے کیلئے چند دن باقی ہیں
مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ حماس کے پاس جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے کیلئے صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو حکومت کی حماس کے خاتمے تک مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ واشنگٹن کی اولین ترجیحات اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی تباہی ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارکو روبیو نے غزہ اسرائیل جنگ بندی کے امکان کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے اپنی پچھلی تنقید دہرائی جو انہوں نے گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی فضائی حملے پر کی تھی