امریکہ کے پاس پاکستان سے سٹریٹجک تعلقات بڑھانے کا موقع ہے:وزیرخارجہ مارکو روبیو

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو  نے کہا ہے کہ امریکہ کو لگتا ہے کہ اس کے پاس پاکستان کے ساتھ اپنے سٹریٹیجک تعلقات کو وسعت دینے کا ایک موقع ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی نئی دہلی کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات یا دوستی کی قیمت پر نہیں ہے۔یہ بات انھوں نے  پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ فنگ ان سے سوال پوچھا گیا کہ آیا انڈیا نے حالیہ دنوں میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں آنے والی نزدیکی کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے تاحال ایسا کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے