قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا

 نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے ،اسرائیلی وزیر اعظم کا اعتراف
 تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے۔اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، خود انحصاری یقینی بنانے کے لئے اسلحہ سازی کی صنعت کو  آزادانہ اور خود مختار طور  پر مضبوط کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ قطر کئی ملکوں کے ساتھ مل کر  اسرائیل کا ناطقہ بند کرنے کی کوشش کی قیادت کررہا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ قطر  اور  چین بڑی رقم خرچ کرکے اسرائیل کی میڈیا ناکہ بندی کررہے ہیں۔ آئندہ برسوں میں اسرائیل کو اپنی صنعتوں خصوصی اسلحہ سازی میں خودانحصاری حاصل کرنا ہوگی اور اسی طرح ناکہ بندی ختم کی جاسکے گی۔نیتن یاہو نے کہا کہ قطرکی کوشش ہے کہ جیسے ایران نے ناکہ بندی کی تھی اسی طرح اقدام کیا جائے  اور اسرائیل کو  تباہ کردیا جائے، نیتن یاہو  کا کہاتھا کہ اسرائیل نے اس ناکہ بندی کو توڑا تھا اور اب بھی اسے کامیاب ہونے نہیں دیگا