پہلے انکارپھراقرار،والدکوبھی بچے کیساتھ پولیو قطرے پینے پڑگئے

سکردو(خصوصی رپورٹ)سکردو میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پراسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلادیئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے بے ضرر ہونے کا یقین دلانے کیلئے پلائے گئے۔دوسری جانب بچے کے والد نے بتایا کہ بیٹے کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانا غلطی تھی جس کو تسلیم کرتا ہوں۔