وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل نئے وزرا کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل نئے وزرا کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے حال ہی میں نئی شامل ہونے والی کابینہ کے وزرا نے ملاقات کی۔
مریم نواز نے رانا محمد اقبال اور منشااللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر، صوبائی وزرا نے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا۔مذاکرات میں پارٹی امور، سیاسی صورتحال، ملکی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر قانون رانا اقبال خان نے وزیراعلیٰ کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت لانے اور محنت کے وزیر کو مقررہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر قانون نے بتایا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔