کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

 کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

آسٹریلیا کے معروف آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس کے مسائل کے سبب بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ پرتھ میں شیڈول ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، کیمرون گرین کی جگہ مارنوس لابوشین کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔گرین کو سائیڈ انجری لو گریڈ ہے، لیکن ٹیم کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں میچز میں شامل نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید خرابی سے بچا جا سکے۔