نئی پالیسی کو آزادی صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کیلئے خطرہ قرار دیدیا گیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہمیں 30 سے زا ئد میڈیا اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی پر دستخط سے انکار کر تے ہوئے پینٹاگون میں دفتر خالی کر دئیے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطا بق درجنوں صحافیوں نے امریکی محکمہ دفاع میں اپنے دفاتر خالی کردئیے جس کے بعد ، پینٹاگون کاپریس ایریا بھی سنسان ہو گیا۔میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو آزادی صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ ایک بیان میں کہا کہ پابندیاں امریکی فوج کی رپورٹنگ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے اسے صحافتی آزادی کے لئے سیاہ دن قرار دیا ہے۔دوسری جانب پینٹا گون کے ترجمان نے دعوی کیا کہ نئی میڈیا پالیسی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے